چک بندی
معنی
١ - زمین کی حدبندی، حدبست، کشتوار، پیمائش کی سہولت کے لیے حد بست کے نقشے کے اندر کئی مناسب حصے کرنا۔ "بے روزگاری بہت کم تھی اور صرف ان علاقوں تک محدود تھی جہاں چک بندی کے قوانین کو جاری کر کے کسانوں کو . بے دخل کیا جا رہا تھا۔" ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٧٣ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'چکرن' سے ماخوذ اردو میں 'چک' بنا۔ ایک امکان یہ بھی کیا جاتا ہے کہ پراکرت کے لفظ'چکن' سے بھی ماخوذ ہے۔ 'بندی' فارسی کے مصدر'بستن' سے فعل امر 'بند' کے ساتھ 'ی' لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'بندی' بنا۔ اردو میں مرکب 'چک بندی' مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مرقع پیشہ وراں" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں